خالص سونے سے لکھے ہوئے 450 سال پرانے قرآن پاک کی دبئی میں نمائش
- 29, اگست , 2023
نیوزٹوڈے: خالص سونے کے پانی سے ہاتھ سے لکھا ہوا 450 سال پرانا نایاب قرآن پاک منظر عام پر آگیا۔ اس قرآن پاک کو دبئی میں ہونے والی نمائش میں پیش کیا جائے گا۔ قرآن کا بیرونی غلاف کھجور کے درختوں سے بنایا گیا ہے اور یہ دمشق سے لایا گیا تھا۔ یہ قرآن پاک، آغا گروپ کے چئیرمیں راتب آغا کا ایک ممتاز حصہ ہے۔
انہوں نے شئیر کیا کہ قرآن پاک کو سونے کے پانی ست بڑی محنت سے لکھا گیا ہے اور ان کے صفحات کو بڑی مشکل سے اصلی غزال کے چمڑے سے تیار کیا گیا ہے۔ اس کے متن کو خالص درختوں کے مواس سے تیار کیا گیا ہے۔ اس نمائش میں ایک قدیم تلوار بھی تھی جو کہ 16ویں صدی کی ہے۔
تبصرے