عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں رہائی کے آڑے آگیا سائفر کیس

توشہ خانہ کیس

نیوز ٹوڈے: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں رہائی میں سائفر کیس آڑے آ گیا ہائی کورٹ اسلام آباد نے چیئر مین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ فوجداری کیس میں سزا معطلی کا آج تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے 5 اگست 2023 کو عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں 3 سال قید اور ایک لاکھ جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی جو کہ آئی ایچ سی نے ٹرائل کورٹ کی جانب سے معطل کرنے کا فیصلہ سنا دیا آئی ایچ سی کی جانب سے جو تحریری فیصلہ کیا گیا ہے اس میں بیان ہے کہتوشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو دی گئی سزا کا دورانیہ کم ہے اسلیے عدالت یہ سمجھتی ہے کہ ایسا درخواست گزار سزا معطلی اور ضمانت پر رہائی کاحق دار ہے ۔

چیئر مین پی ٹی آئی کی جانب سے کل ضمانتی مچلکے جمع کروانے کے بعد انہیں اس کیس میں رہائی تو مل جاۓ گی لیکن سائفر کیس کی وجہ سے وہ رہا ہو کر بھی رہائی نہ پا سکے وزارت قانون کے مطابق یہ نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے کہ سائفر کیس کی سماعت آج اٹک جیل میں ہی ہو گی شاہ محمود قریشی کو بھی جوڈیشنل کمپلیکس میں ہی پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے وزارت قانون کے اس فیصلے کو پی ٹی آئی کے ترجمان نے مسترد کر دیا ترجمان کے مطابق بند کمرے میں کیس کی سماعت کا مطلب ہے کیس میں ناانصافی کی بنیاد رکھنا ، آئین بھی اس بات کی اجازت نہیں دیتا مقدمہ کھلی عدالت میں چلانا چاہیے آئین کے مطابق ایسے کسی فیصلے کی کوئی اہمیت نہیں ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+