لاہور ڈی ایچ اے کے قریب سے ڈرون کے ذریعے منشیات سمگلنگ کرنے والا شخص گرفتار

منشیات سمگلنگ

نیوز ٹوڈے: ڈی ایچ اے لاہور کے قریب منشیات فروخت کرنے والا ایک کارندہ آج قانون کی گرفت میں آ گیا خفیہ اطلاع پر کی گئی یہ پہلی کاروائی ہے جس میں ملزم سے دس کلو ہیروئن اور ایک ڈرون برآمد کیا گیا ہے انسداد منشیات پولیس اے این ایف سی کے ایک خفیہ انٹیلیجنس ایجنٹس کے مطلع کرنے پر ایک مشکوک کار کو رکنے کا اشارہ کیا گیا لیکن کار سوار نے گاڑی نہ روکی اور فرار ہونے کی کوشش کی پولیس نے گاڑی کا پیچھا کیا تھوڑا آگے جا کر مشکوک گاڑی فٹ پاتھ سےٹکرا گئی ۔

پولیس نے کارڈرائیور فیاض حسین کو گرفتار کر لیاملزم لاہور کا رہائشی تھا جو کار میں 10 کلو گرام ہیروئن کے پیکٹس کو ڈرون کے ساتھ منسلک کر کے لے جا رہا تھا ملزم نے دوران تفتیش اپنے چند ساتھیوں کے نام بھی بتاۓ اور ڈرون کے ذریعے منشیات سمگلنگ کا اعتراف بھی کر لیا ہے-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+