روسی فوج نے ایک ہی دن میں لیا ماسکو اوردوسرے روسی شہروں پر ہوئے حملوں کا بدلہ

روس یوکرین جنگ

نیوز ٹوڈے : روس یوکرین جنگ کے دوران روسی فوج نے ایک ہی دن میں یوکرین کے بڑے علاقے پر اتنا بارود برسا دیا ہے کہ برسوں تک یوکرین اس بارود کی سیاہی کو دھو نہیں پاۓ گا زمین وآسمان میں ہر طرف دھوئیں کے کالے بادل نظر آنے لگے ماسکو اور روس کے دوسرے شہروں پر ہونے والے حملوں کے بدلے کا وقت آ گیا ہے روسی فوج اب یوکرین کے کئی شہروں میں یوکرینی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنا یا ہے روس نے یوکرین کے چھ شہروں کو نشانہ بنایا ہے اور ان حملوں میں یوکرین کے کئی ہتھیار خانے تباہ ہو گۓ اس کے 570 فوجی بھی ہلاک ہو گۓ روسی فوج نے یوکرین کے کوپیانسک ، خیر سون ، ڈونیسک ، زیپوریزیا اور کئی دوسرے شہروں کو میزائل حملوں سے دہلا دیا۔

روسی فوج نے زیپوریزیا میں پہلے یوکرین کے لیپرڈ ٹینکوں اور ہتھیاروں سے لیس گاڑیوں کو تباہ کیا ہے اور اب اس کا ٹارگٹ یوکرین کے ہتھیاروں کے گودام ہیں روسی فوج کے حملے بہت بھیانک ہوتے جا رہے ہیں روسی فوج کو یہ معلوم ہے کہ اگر یوکرین کے پاس ہتھیار نہ ہونگے تو وہ جتنی مرضی کوشش کر لے روسی فوج کا کچھ نہیں بگاڑ پائیں گے روس نے بحیرہ اسود سے سمندری فوج کو بھی ایکٹو کر دیا ہے بحیرہ اسود سے لمبی دوری تک مار کرنے والی میزائلیں چھوڑی گئی ہیں ان میزائلوں نے یوکرین کے جن ہتھیار خانوں کو نشانہ بنایا ہے ان میں سٹورم شیڈو میزائلیں اور ہوائی حملوں میں استعمال ہونے والے بم اور راکٹ رکھے گۓ تھے۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+