اوپن مارکیٹ میں ڈالر تین روپے کے اضافے کے بعد 322 روپے تک جا پہنچا
- 30, اگست , 2023
نیوزٹوڈے: ملک میں روپے کی قدر میں ایک بار پھر بے قدری کا سلسلہ دیکھا گیا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر ۱ روپے اور چھے پیسے مہنگا ہو کر 303 روپے پر ریکارڈ کیا گیا اور اس سے پہلے، انٹر بینک میں ڈالر کا بھاو 301 روپے 99 پیسے پر بند کیا گیا تھا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر تین روپے اضافے کے بعد 322 روپے تک جا پہنچا ہے۔ اس کے علاوہ کراچی اسٹاک ایکسچنج میں بھی کاروبار کے رجحان میں مندی دیکھی گئی ہے اور 708 پوائنٹس کی کمی کے بعد 46 ہزار ۷۷۰ پوائنٹس ریکارڈ کیے گئے ہے
تبصرے