صحافی ارشد شریف کے قتل میں ملوث کینین پولیس اہلکار بے گناہ قرار

صحافی  ارشد شریف

نیوزٹوڈے: صحافی ارشد شریف کے قتل میں ملوث افریقی ملک کینیا کے پانچ پولیس اہلکار حکومت کی جانب سے بے گناہ قرار دیے گئےہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق، پولیس اہلکار کو انکوائری کے دوران ہی بے گناہ قرار دے دیا گیا تھا اور دو اہلکاروں کو سیندیر رینک بھی دے دیا گیا ہے۔ متعلقہ اتھارٹی نے پولیس سے اس کیس سے متعلق سوال بھی کیے ، لیکن وہ ان کا جواب دینے سے قاصر رہے۔

ارشد شریف کے میزبان خرم اس قتل کے الزام میں ملوث ہونے سے انکار کر چکے ہے ، تاحال ابھی تک وہ کینیا میں ہی مقیم ہے۔ واضح کیا جا رہا ہے کہ کچھ ماہ پہلے، سپریم کورٹ سوموٹو نوٹس پر پاکستان نے کینیا کی حکومت سے خط لکھ کر ارشد شریف قتل کیس کی نئی تحقیقات کی اجازت بھی مانگی تھی۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+