بجلی کا بل 38,000 آنے پر نوجوان کی خودکشی
- 30, اگست , 2023
نیوزٹوڈے: فیصل آباد کے علاقے میں ایک شہری کا بل زیادہ آنے سے نوجوان نے خودکشی کر لی۔ پولیس کا کہنا تھا کہ نوجوان نے بل زیادہ آنے پر سر میں گولی مار لی ہے اور اس کے بعد اس کو فوری ہسپتال پہنچایا جا رہا تھا لیکن زخمی رستے میں ہی دم توڑ گیا۔ اس کی والدہ کا کہنا تھا کہ ان کا بیٹا پہلے ہی مقروض تھا اور اوپر سے بجلی کا بل بھی 38,000 سے بھی زیادہ کا آیا تھا۔ اس کے بیٹے نے بجلی کے زیادہ بل آنے کی وجہ سے خود کو ختم کیا
تبصرے