نیویارک میں جمعہ کی اذان لاؤڈ اسپیکر پر دینے کی اجازت مل گئی
- 30, اگست , 2023
نیوزٹوڈے: امریکہ کی ریاست، نیویارک میں جمعہ کی اذان لاؤڈ اسپیکر کی مدد سے دینے کی اجازت مل گئی ہے۔ اس سے پہلے، اونچی آواز میں مسجدوں میں اذان دینے میں پابند عائد کر دی گئی تھی۔ انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق، نیویارک کے مئیر ایرک نے آدم نے اپنی ایک میٹنگ کے دوران کہا کہ اذان لاؤڈ اسپیکر میں دینے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
رمضان المبارک میں مغرب کی اذان بھی موذن اسپیکر میں دے سکتا ہے۔نیویارک کی کانفرنس میں مسلم قیادت بھی موجود تھی اور کمشنر کی جانب سے مکمل تعاون کے ساتھ یہ اعلان کیا گیا تھا۔ نیویارک میں قائم مسلم کمیونٹی نے مئیر کے اس فیصلے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور خوشی کا اظہار بھی کیا-
تبصرے