چین نے اروناچل پردیش کو تبت کا حصہ قرار دے دیا، بھارت کا شدید احتجاج
- 30, اگست , 2023
نیوزٹوڈے: چین کا اورنچل پردیش کو تبت کا حصہ قرار دینے کے بعد، بھارت کا شدید احتجاج جاری ہے۔ چین کی جانب سے جاری کیے گئے 2023 ملک کے سرکاری نقشے میں اورناچل پردیش کو چین کے علاقے تبت کا حصہ دکھایا گیا ہے۔ نئے نقشے میں ہمالیہ کے مغرب علاقے اکسائی چن اور مشرقی حصے اورناچل پردیش کو سرکاری علاقہ قرار دے دیا گیا جس کے بعد، اس کا نام زنگنان نام رکھ دیا گیا۔ چین کی جانب سے اتر پردیش کو تبت کا حصہ قرار دینے کے بعد، بھارت بھر پور احتجاج کر رہا ہے۔
تبصرے