سعودی عرب کا 735,000 پاکستانیوں کو خوراک اور رہائش دینے کا اعلان

سعودی عرب

نیوزٹوڈے: سعودی عرب کا شاہ سلمان ریلیف سنٹر سال 2023-24 کے دوران اسلامی جمہوریہ پاکستان میں 36 ملین سعودی ریال کی لاگت سے غذائی تحفظ کے ساتھ ساتھ موسم سرما میں شیلٹر بیگز سے متعلق کئی امدادی منصوبے نافذ کرے گا۔امدادی مرکز کے ایک اہلکار نے تصدیق کی کہ سال 2023-2024 کے دوران 36 ملین سعودی ریال کی لاگت سے فوڈ سیکیورٹی کے امدادی منصوبوں سے 105,000 خاندان یا 735,000 افراد مستفید ہوں گے۔عہدیدار نے وضاحت کی کہ فوڈ سیکیورٹی کے منصوبوں میں چار مراحل شامل ہیں جن کے تحت سال بھر میں 105,000 فوڈ باسکٹ شامل ہیں۔ایک فوڈ پیکج میں (80 کلو آٹا، 5 کلو چینی، 5 کلو چنے، اور 5 لیٹر کوکنگ آئل) ہوتا ہے جو ایک خاندان کے لیے ایک ماہ کے لیے کافی ہے۔

منصوبے کا پہلا مرحلہ 26,400 فوڈ پیکجوں کے ساتھ نافذ کیا گیا ہے اور اس وقت اگست اور ستمبر کے دوران سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 32,400 فوڈ پیکجوں کے دوسرے مرحلے پر عمل درآمد کے لیے کام جاری ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ مرکز اس موسم سرما میں اکتوبر اور دسمبر کے مہینوں کے دوران تین صوبوں (خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور بلوچستان) میں سردی اور برف باری سے سب سے زیادہ متاثرہ (14 علاقوں) میں موسم سرما کے تھیلے تقسیم کرے گا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+