بجلی بلوں میں بے تحاشا اضافے کے خلاف عوامی احتجاج رنگ لانے لگا

بلوں میں ریلیف

نیوز ٹوڈے : نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر نے بجلی کے بلوں میں ریلیف پر آئی ایم ایف کی نمائدہ الیٹر پیریز سے بات چیت کرتے ہوۓ انہیں بلوں کے اضافے کے عوام کے رد عمل اور ملکی صورتحال سے آگاہ کیا شمشاد اختر نے بات چیت کے دوران بجلی کے بلوں میں ریلیف کے حوالے سے چند تجاویز بھی دیں آئ ایم ایف کی نمائندہ الیٹر نے وزیر خزانہ سے بلوں میں ریلیف کے متعلق تحریری پلان بنانے کامطالبہ کر دیا کہ بجلی کے بلوں میں کس حد تک اور کتنا ریلیف دیا جا سکتا ہے ۔

حکومت پاکستان آج بلوں کے متعلق تحریری پلان آئی ایم ایف کو ارسال کر سکتی ہے پیپلز پارٹی کی رہنما شیریں رحمان نے بھی بجلی بلوں کا معاملہ فنانس کمیٹی میں اٹھا دیا انہوں نے کہا کہ ملک میں اس وقت بجلی کے بل پر سب سے زیادہ ٹیکسز وصول کیے جا رہے ہیں جس کی وجہ سے عوام کو بہت پریشانی اور تکلیف کا سامنا ہے بجلی کے بلوں پر بڑے پیمانے میں اضافہ عوام کیلیے تکلیف کا باعث ہے ہم لوگوں کے ہی منتخب کردہ نمائندے ہیں اسلیے ہمیں لوگوں کی تکلیفوں کا احساس ہونا چاہیے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+