راولپنڈی روات میں ایک اور آٹھ سالہ ملازمہ بنی مالکان کے تشدد کا نشانہ

ملازمہ بچی

نیوز ٹوڈے راولپنڈی کے تھانہ روات کی حدود میں آٹھ سالہ ملازمہ بچی پر تشدد کا ایک اور افسوسناک واقعہ سامنے آ گیا 25 اور 26 اگست کی درمیانی رات کو اس کمسن ملازمہ پر مالکان کے وحشیانہ تشدد سے بچی کی کہنی کی دو ہڈیاں ٹوٹ گئیں بچی کے سر پر بھی کئی زخموں کے نشان تھے بچی کے بال بھی سزا کے طور پر کاٹ دیے گۓ تھے بچی کو حبس بے جا میں رکھا گیا بچی کی والدہ کی مدعیت میں پولیس نے مقدمہ درج کر لیا والدین نے بتایا کہ پڑوسن عورت نے اپنی ایک ڈاکٹر کی بیٹی کے گھر اس کے بچوں کی دیکھ بھال کیلیے ملازم رکھوایا

بچی کو چھ ہزار ماہانہ تنخواہ پر ملازم رکھا گیا تھا بچوں کو کھانا وقت پر نہ دینے پر مالک عورت نے بچی پر تشدد کیا اور اسے جان سے مارنے کی کوشش کی بچی اپنی جان بچا کر گھر سے بھاگ گئی اور خان پور پہنچ گئی وہاں لوگوں نے بچی کی حالت دیکھ کر بچی سے پوچھ گچھ کی اور بچی کے والدین کو مطلع کیا بچی کو انصاف دلانے کیلیے بچی اور اس کے والدین کی امیدیں روات پولیس سے وابستہ ہیں

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+