روس نے نارڈک ملکوں کے خلاف آرکٹک سے لے کر بالٹک سمندر تک ہتھیاروں کا جال بچھا دیا
- 31, اگست , 2023
نیوز ٹوڈے : پولینڈ اور بالٹک ملکوں نے روس اور بیلا روس کے تمام بارڈرز بند کرنے کی دھمکی دے دی پولینڈ نے یہ دھمکی دی ہے کہ اگر بیلا روس کی سرحد سے ویگنر فوج کی تعیناتی نہ ہٹائی گئی توبیلاروس اور روس کے نیٹو ملکوں سے ملحق تمام بارڈرز سیل کر دیے جائیں گے جس کے جواب میں روس نے آرکٹک سمندرکے تمام راستوں کی گھیرہ بندی شروع کر دی ہے روس نے یورپ اور بالٹک ملکوں کو اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کے منصوبے پر کام شروع کر دیا ہے ۔
کیونکہ اگر بالٹک ملکوں نےروس کے راستے بند کر دیے تو روس یورپ سے بالکل الگ ہو جاۓ گا اسلیے روس نے بالٹک ملکوں اور یورپی ملکوں کے آرکٹک سمندر تک پہنچنے کے تمام راستے بند کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہےآرکٹک میں روس کے تقریبا 16 فوجی ٹھکانے موجود ہیں اسلیے آرکٹک میں روس کی پکڑ مضبوط ہے روس نے جنگ کے دوران آرکٹک میں ہتھیاروں کی تعداد میں بہت اضافہ کر لیا ہے آرکٹک کے ذریعے روس ناروے ، فن لینڈ، اور سویڈن جیسے ملکوں کو بآسانی نشانہ بنا سکتا ہے روس کو اندازہ تھا کہ جنگ کا دائرہ آرکٹک تک پھیل سکتا ہے اس لیے روس نے پہلے ہی نارڈک ملکوں کو گھیرنے کیلیے آرکٹک سے لے کر بالٹک تک مکمل تیاری کر رکھی ہے
تبصرے