ایشیا کپ کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے نیپال کو 238 رنز سے ہرا دیا

ایشیا کا افتتاحی میچ

ایشیا کا افتتاحی کرکٹ میچ پاکستان میں پاکستان اور نیپال کے درمیان کھیلا گیا پاکستان نے ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں نیپال کے خلاف ون ڈے میچ میں ریکارڈ سکور بنایا پاکستان نے پہلے بیٹنگ سنبھالتے ہوۓ نیپال کو 238 رنز سے ہرا دیا پاکستانی ٹیم نے 342 رنز بناۓ جس کے جواب میں نیپال کی ٹیم 104 رنز بنا کرساری ٹیم آوٹ ہو گئی اس میچ میں بابر اعظم اور افتخار احمد نے شاندار ریکارڈ اپنے نام کر لیے افتتاحی میچ کے بعد پاکستانی ٹیم مہمان ٹیم کے ساتھ کولمبو روانہ ہو گئی-

دونوں ٹیمیں ملتان ائر پورٹ سے خصوصی طیارے کے زریعے آج سری لنکا پہنچیں گی اب دو ستمبر کو ایشیا کپ کا دوسرا میچ کھیلا جاۓ گا قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ایشیا کپ کے پہلے میچ میں مین آف دی میچ قرار پاۓ بابر اعظم کا کہنا ہے کہ پہلی جیت سے ہمیں اعتماد ملا ہے بھارت کے خلاف بھی ہماری تیاری اچھی ہے انہوں نے کہا کہ میں پاکستان کی بولنگ لائن سے مطمئن ہوں ہم ایشیا کپ کے ہر میچ میں ٪100 کارکردگی دکھائیں گے-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+