چین نے 2023 کے نقشے میں لداخ کے پورے علاقے کو چین میں شامل کر کے بھارت کو بہت بڑا جھٹکا دے دیا

چین کئ مقامات پر پریشانی

نیوز ٹوڈے : لداخ کے مقام پر چین اور بھارت کے درمیان حالات کئ مرتبہ جنگ کی نوبت تک پہنچ چکے ہیں لداخ کا علاقہ دونوں ملکوں کیلیے وجہ تنازع بنا ہوا ہے اب حال ہی میں چین نے اپنے 2023 کے نقشے میں پورے کے پورے لداخ کے علاقے کو چین کا حصہ ظاہر کر دیا بھارت نے چین کی اس دادا گیری کی خوب مخالفت کی ہے لیکن چین کے کان پر جوں تک نہیں رینگی الٹا چین نے بھارت کی دھمکیوں کو نظر انداز کرتے ہوۓ کہا ہے کہ بھارت کو پریشانی نہیں ہونی چاہیے یہ محض ایک نقشہ ہے ۔

ایک طرف چین بھارت کو آنکھیں دکھا رہا ہے تو دوسری طرف اس نے بھارت کے دشمنوں سے نزدیکیاں بڑھانی شروع کر دی ہیں جن میں پاکستان سرِفہرست ہے چین اور پاکستان کے درمیان ہونے والے تجارتی اور اقتصادی منصوبوں سے سب سے زیادہ پریشانی بھارت کو ہی ہے لیکن بھارت کے مقابلے میں چین ایک طاقتور ملک ہے اس لیے بھارت چین کے خلاف زبان نہیں کھول سکتا صرف خون کے گھونٹ پی رہا ہے اور اب حال ہی میں پاکستان کی طرف سے یہ خبر بھی سامنے آئ ہے کہ سعودی عرب کے فرمانروا 10 ستمبر کو پاکستان کا دورہ کرنے والے ہیں اس خبر نے بھارت کو مزید پریشان کر دیا ہے کیونکہ اگر پاکستان مضبوط ہوا تو سب سے زیادہ خطرہ بھارت کو ہی ہو گا ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+