نیو یارک کے مسلمان اب لاؤڈسپیکر پر جمعہ کی اذان دے سکتے ہیں یہ مسلمانوں کیلیے بہت خوشی کی خبر ہے

لاؤڈسپیکر

نیوز ٹوڈے : نیوز ایجنسی آف نیو یارک کے مطابق نیو یارک کے میئر ایرک ایل ایڈمز نے ایک پریس کانفرنس کے دوران یہ اعلان کیا ہے کہ مسلم کمیونٹی کو اب یہ اجازت ہے کہ وہ جمعہ کی اذان لاؤڈ سپیکر پر ادا کر سکتے ہیں اس کے علاوہ انھوں نے اعلان کیا ہے کہ مسلمان رمضان کے مہینے میں مغرب کی اذان بھی لاؤڈسپیکر ہر دے سکتے ہیں ۔

ایرک ایڈمز کی اس پریس کانفرنس میں مسلمان بھی کافی تعداد میں موجود تھے مسلمانوں کیلیے یہ بہت خوشی کی خبر تھی مسلمانوں نے اس خبر پر بہت خوشی کا اظہار کیا کانفرنس میں نیو یارک پولیس کی جانب سے بھی مسلم کمیونٹی کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائ گئ نیو یارک اور دیگر امریکی ریاستوں میں مسلمانوں کی بڑی تعداد آباد ہے لیکن مسلمانوں کو مساجد میں لاؤڈسپیکر پر اذان کے اجازت نہیں ہوتی میئر ایرک ایل ایڈمز کے اس فیصلے پر اسلامک ریلیشن کونسل نے بھی خوشی کا اظہار کیا ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+