پاکستان کا حکمران کون ہو گا؟ ای سی پی نے عام انتخابات فروری میں کرانے کا اعلان کر دیا۔

عام انتخابات

نیوزٹوڈے: پاکستان کا نیا حکمران کون ہو گا؟ عوام اپنے حق کا اظہار کب کرے گی ان سب سوالات کا ایک ہی جواب عام انتخابات - پاکستان کے الیکشن کمیشن (ای سی پی)نے بدھ کو ہونے والے جلاس میں الیکشن کے حوالے سے عوامی نیشنل پارٹی کو یقین دلایاکہ حلقوں کی حد بندی کے مکمل ہوجانے کے بعد آئندہ سال فروری میں الیکشن ہو گے۔ اجلاس کی نمائندگی چیف الیکشن کمیشن سکندر سلطان راجہ نے کی۔

اجلاس میں شامل کمیشن کے تمام ممبران، سیکرٹری اور ای سی پی کے بڑے عہدوں پہ فائز افسران سے خطاب کرتے ہوئے ای سی پی نے تمام سیاسی جماعتوں اور انتخابات کی منتظر عوام کو مطمئن کیا کہ حد بندی کا کام 14 دسمبر 2023 یعنی 120 دنوں کے اندر مکمل ہونے کے بعد، تاریخ اور شیڈول جلد جاری کر دیئے جائیں گے۔ جبکہ اجلاس میں شامل بی این پی کے ممبر آغا حسن بلوچ نے ہونے والی نئ مردم شماری پہ عدم اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ آئین کے مطابق الیکشن 90 دن کے اندر کرانے کی کوشش کرے۔ مزید حلقوں کی حد بندی غیر ضروری ہے جس کی وجہ سے عام انتخابات تاخیر کا شکار ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+