چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو بیٹوں سے ٹیلیفون پر بات کرنے کی اجازت مل گئی

عمران خان

نیوز ٹوڈے: عمران خان نے اپنے وکیل عمیر نیازی اور شیراز احمد کے ذریعے سیکریٹ ایکٹ کے تحت عدالت میں اپنے بیٹوں سے ٹیلیفون پربات کرنے کے لیے درخواست دائر کی تھی۔ جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست منظور کر لی۔اور اسے اپنے بیٹوں سے بات کرنے کی اجازت مل گئی اور ساتھ ہی اٹک جیل کے سپریڈینٹ کو عمران خان کے بیٹوں سے بات کرنے کے لیے ضروری انتظامات کرنے کا حکم دیا گیا ہے-

5 اگست کو عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں سزا سنانے کے بعد پکڑ لیا گیا تھا اور اٹک جیل میں منتقل کر دیا گیا تھا کچھ دن پہلے توشہ خانہ کیس میں ان کی سزا کو معطل کر دیا گیا تھا لیکن ان کو سائفر کیس میں جیل سے رہائی نہ مل سکی- وہ اٹک جیل میں ابِھی تک قید میں ہے-

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+