غیر مسلم ملک روس نے پہلی مرتبہ اسلامی بینکنگ کا آغاز کر دیا۔
- 31, اگست , 2023
نیوز ٹوڈے: خبر کے زرائع کے مطابق، روس تاریخ میں پہلی بار اسلامی بینکاری کا نظام متعارف کروانے جا رہا ہے۔ اسلامی بینکنگ کی بنیاد دو سالہ پائلٹ پروگرام کے زریعے 1 ستمبر سے رکھی جائے گا۔ ولادیمیر پیوٹن روس کے صدر نے ایک قانون پر دستخط کرتے ہوئے ایسے غیر مسلم ملک کی مثال پیش کی ہے جہاں سرکاری طور پر اس قسم کے اقدامات کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔ پائلٹ پراگرام کا آغاز چار ایسے خطوں سے کیا جائے گا جن میں مسلم اکثریت زیادہ ہوگی۔ ان علاقوں میں تاتارستان، باشکورتوستان، چیچنیا اور داغستان کا نام شامل ہے۔ اسلامی بنکاری کے اس تجربے کے بعد ملیاتی رپورٹ کی بنا پہ ہی اس پراگرام کو آگے ملک کے دوسرے خطوں میں بڑھایا جائے گا۔
روس میں اس ملیتی نظام کے تحت تمام لین دین شریعی اصولوں پہ مبنی اور سود سے پاک ہوگا۔ مدینہ کلیمولینا روسی ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو سیکرٹری نے بھی اسلامی بینکیگ کے نظام کو فراڈ اور بینک کے مسائل سے نپٹنے والا امتیازی نظام قرار دیا ہے۔
تبصرے