روس کے شہر پیسکوو پر حملے کا بدلہ پیوٹن نے کیو پر قیامت برپا کرکے لیا
- 01, ستمبر , 2023
نیوز ٹوڈے : 29 اگست کو یوکرینی فوج نےرات کے وقت روس کے شہر پیسکوو میں روس کے ایک ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا ہے اس حملے میں روس کے چار آئی ایل 76 طیارے تباہ ہو گۓ ان طیاروں کے ذریعے روس یوکرین میں جنگ لڑ رہے روسی فوجیوں کو سامان پہنچاتا تھا اسلیے اس حملے میں روس کو کافی نقصان اٹھانا پڑا حملہ جتنا بھیانک تھا اور نقصان جتنا بڑا تھا ولادیمیر پیوٹن کا غصہ بھی اتنا ہی شدید تھا اور پیوٹن نے غصے کی آگ میں جلتے ہوۓ کیو کو ایسے دہلا دیا جیسے کیو پر قیامت برپا ہو گئی ہو-
ولادیمیر پیوٹن نے پیسکوو پر ہوۓ حملے کے صرف ایک گھنٹے بعد کیو پر اتنی میزائلیں برسائیں کہ یوکرین کے تمام ایئر ڈیفینس سسٹم بھی انہیں پکڑنے میں ناکام ہو گۓ روس نے اس ایک رات میں کیو پر 28 کروز میزائلیں اور پندرہ کامیکازی ڈرون برساۓ روس نے پہلے ہی یہ کہہ دیا تھا کہ وہ یوکرین کو اس وقت تک نہیں چھوڑیں گے جب تک یوکرین اتنے ٹکڑوں میں نہ بٹ جاۓ جتنے ٹکڑوں میں سوویت یونین کو توڑا گیا تھا بے شک روس پر کیے گۓ ان حملوں سے واضح ہوتا ہے کہ یوکرین کے پاس ایسے ہتھیار آ گۓ ہیں جن سے وہ روس کے اندر تک حملہ کر سکتا ہے لیکن روس کے کیو پر حملوں نے یہ بتا دیا ہے کہ اگر یوکرین نے ایسی حماقت کی تو روس اسے نہیں چھوڑے گا-
تبصرے