بنوں میں جانی خیل کے قریب فوجی قافلے پر خود کش حملہ
- 01, ستمبر , 2023
نیوز ٹوڈے : خیبر پختونخواہ کے علاقے بنوں میں جانی خیل کے قریب ایک موٹر سائیکل سوار نے فوجی قافلے کے قریب خود کش حملہ کر دیا آئی ایس پی آر کے مطابق موٹر سائیکل سوار نے فوجی قافلے کے قریب جا کر خود کو دھماکے سے اڑا دیا اس دھماکے میں 9 فوجی جوان شہید ہو گۓ ان شہداء میں نائب صوبیدار صنوبر علی بھی شامل ہیں اس حملے میں 5 جوان زخمی ہو گۓ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہماری فوج علاقے اور ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلیے پر عزم ہے اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں -
دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے نگران وزیر اعلٰی انوار الحق کاکڑ اور دیگر سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے حملے کی شدید مذمت کی ہے انور الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان ایسی دہشتگردی کے خلاف ڈٹ کر کھڑا ہےسابق وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں اور عوام کے درمیان پاکستانی فوج ایک آہنی دیوار ہے دیگر سیاسی رہنماؤں کا بھی کہنا ہے کہ حملہ آوروں اور سہولت کاروں کو جلد کٹہرے میں لانا چاہیے -
تبصرے