اکتیس اگست کی رات بارہ بجے نگران حکومت نے عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
- 01, ستمبر , 2023
نیوز ٹوڈے : اکتیس اگست کی رات بارہ بجے نگران حکومت نے پاکستانی عوام پر پیٹرول بم گرا دیا عوام ابھی بجلی کے بھاری بھرکم بلوں سے سنبھل نہیں پائی تھی کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے کا اعلان کر دیا اس وقت پیٹرول کی قیمت نے پاکستان کی تاریخ کے پچھلے سارے ریکارڈ توڑ دیے اور پیٹرول کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی ہے نگران حکومت نے آئی ایم ایف کی لیوی سے متعلق ایک اور شرط پوری کر دی -
پیٹرول پر حکومت نے لیوی کی مکمل شرح جوکہ 60 روپے ہے عائد کردی ہے فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 14 روپے 91 پیسے بڑھا کر 305 روپے 36 پیسے کر دی گئی ہے اور ڈیزل کی قیمت 18روپے 44 پسے بڑھا کر 311 روپے 84 پیسے فی لیٹر کر دی گئی ہے ڈیزل کی فی لیٹر قیمت پر بھی لیوی کی شرح 60 روپے ہے اور آج سے لیوی کی شرح ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 50 روپے وصول کی جاۓ گی خدشہ ہے کہ بہت جلد ڈیزل پر بھی لیوی کی مکمل شرح عائد کر دی جاے گی آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرتے کرتے حکومت نے عوام کا جینا محال کر دیا آمدنی پر ٹیکسز کے بعد کھانے پینے کی اشیاء ، بلوں اور پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسز سے تنگ آکر لوگ خود کشی کرنے پر مجبور ہو گۓ ہیں نگران حکومت نے میدان میں آتے ہی پچھلے سارے ریکارڈ توڑ دیے-
تبصرے