بڑھتی مہنگائی،کم تنخواہیں ملازمین میں مایوسی کی وجہ بننے لگی

ملازمین میں مایوسی

نیوزٹوڈے: بڑھتی مہنگائی نے غریب عوام کا جینا محال کر دیا ہے ملازمین کی کم تنخواہوں سے بنیادی ضروریات کو پورا کرنا بھی مشکل ہو گیا ہے بچوں کی پڑھائی سے لے کر گھر کے تمام اخراجات تک پورا کرنا مشکل ہو گیا ہے لوگ تنگ آکر خود کشی کرنے پہ مجبور ہیں- ملازمین کے پاس زیادہ مواقع نہیں ہے وہ جہاں ہیں وہیں پر کام کرنے کو ترجیح دیتے ہیں بڑھتی مہنگائی کی وجہ سے ملازمتوں کے مواقع بہت کم ہیں ۔ تنخواہوں اور پنشن میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کرنا چاہئے تاکہ لوگ اس مہنگائی کا مقابلہ کر کے اپنی بنیادی ضروریات کو پورا کر سکیں برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ سامنے آگئی، جس میں گیلپ سروے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ جب ملازمین کا خیال نہیں رکھا جاتا تو کام سے ان کا لگاؤ بھی ختم ہوجاتا ہے۔

مہنگائی اور تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونا ملازمین کی بد دلی کی سب سے بڑی وجہ ہے اور بتایا گیا کہ تنخواہ پہلی چیز ہوتی ہے جس کی وجہ سے کوئی اپنے کام سے خوش یا نا خوش ہوتا ہے۔ چند کمپنیاں اور مالکان یہ سمجھتے ہیں کہ لیبر مارکیٹ میں ملازمتوں کے کم مواقعوں کے باعث کنٹرول ان کے پاس ہے، ملازمین کے پاس کہیں اور جانے کا موقع نہیں، اسی لیے وہ ملازمین کو مراعات نہیں دیتے،ان پر ظلم کرتے ہیں ،اپنے کنٹرول میں رکھنے کی کوشش کرتے اور ان کو غلام سمجھتے ہیں جس سے ملازمین میں بد دلی بڑھتی ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+