چیئرمین عمران خان کا جسمانی ریمانڈ منظور نہ کرنے کے حوالے سے عدالتی حکم نامہ جاری
- 01, ستمبر , 2023
نیوزٹوڈے: سائفر کیس کی سماعت کے بعد ایف آئی اے نے سولہ روزہ جسمانی ریمانڈ مانگا تھا عمران خان اٹک جیل میں توشہ خانہ کیس میں قید تھے کورٹ کے پاس اس بات کا اختیار ہے کہ وہ ریمانڈ ، زمانت منظور کرے یا نہ کرے عدالت نے سوچ سمجھ کر فیصلہ کیا اور عمران خان کا جسمانی ریمانڈ منظور نہیں کیا ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی زندگی اہم ہے-
چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک جیل سے باہر لانے پر کوئی حادثہ پیش آسکتا ہے اس فیصلے کا مقصد چیئرمین پی ٹی آئی کو جانی تحفظ مہیا کرنا تھا-عمران خان کو حاضری سے استثنیٰ کر دیا گیا۔ واضح رہےکہ گزشتہ روز خصوصی عدالت کے جج نے چیئرمین پی ٹی آئی کو بیٹوں سے فون پر بات کرنے کی اجازت دی تھی۔
تبصرے