بجلی کے بڑھتے بلوں سے پریشان قوم کی مائیں، بہنیں اور بیٹیاں کراچی کی سڑکوں پر سراپا احتجاج

معاشی اور سیاسی بحران

نیوز ٹوڈے: بجلی، پانی اور گیس کسی بھی ملک کی عوام کے لئے اہم سہولیات ہیں۔ لیکن پاکستان جو معاشی اور سیاسی بحران میں دھنستا جا رہا ہے وہاں عوام ان سہولیات سے محروم ہوتی جا رہی ہیں۔ گزشتہ دنوں بجلی کے غیر ضروری ٹیکس سے لدے بلوں نے عوام میں احتجاج برپا کر دیا۔ عام عوام سیاسی ایجنڈوں سے بلاتر ہو کر سڑکوں پر نکل آئیں۔

جماعت اسلامی کے لیڈر حافظ نعیم نے بھی حکومت کی لاپرواہی اور غریبوں کی بجلی کے خلاف مخالفانہ آواز کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کی تمام خواتین خواہ مائیں، بہنیں اور بیٹیاں ہو بڑی تعداد میں دوستمبر کو نیو ایم اے جناح روڈ پر جمع ہو گی۔ اور مزید ہم پرامن دھرنا دیں گے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+