گلگت کی قدیم جیل کتب خانے میں تبدیل

جیل کتب خانے

نیوزٹوڈے: گلگت جیل کی قدیم عمارت کو لائبریری کی شکل میں عام عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے،گلگت کے چیف سیکرٹری مہی الدین نے تعلیم کو عام کرتے ہوےَ جیل خانے میں قیدیوں کی جگہ کتابوں کو دے دی- گلگت سینٹرل جیل پچھلے پانچ سال سے اپنی حالت زار پر ماتم پزیر تھی-

حکومت کی مثبت پیش رفت کی بدولت با لاآخر سابقہ جیل کی عمارت کو محمد اشرف سلی میموریل لائبریری کے نام سے پبلک لائبریری کے طور پر عوام کے لیے کھول دیا گیا-سید سہیل عباس نے لائبریری کا افتتاح کیا اسلام ،ادب،تاریخ، اور متعدد دوسرے علوم پر منبی ۵۰۰۰ سے زیادہ کتابوں کو لائبریری میں رکھا گیا ہے، تاکہ کتابوں سے محبت رکھنے والے افراد اس سے استفادہ حاصل کر سکیں-

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+