پی ٹی آئی کے صدر چوہدری پرویز الٰہی ایک مرتبہ پھر گرفتار

    نیوز ٹوڈے : پی ٹی آئی کے صدر چوہدری پرویز  الٰہی کو اسلام آباد پولیس نے کینال روڈ لاہور سے ایک مرتبہ پھر گرفتار کر لیا پولیس پرویز الٰہی کو گرفتار کرکے اسلام آباد لے گئی جہاں انہیں پندرہ روز کیلیے اڈیالہ جیل میں رکھا جاۓ گا حالانکہ لاہور ہائی کورٹ نے پرویز الٰہی کی گرفتاری سے منع کرر کھا تھا جسٹس امجد رفیق نے کہا ہے کہ پولیس کو چاہیے کہ پرویز الٰہی کو فوراً رہا کر ے اور گھر چھوڑ کر آۓ مونس الٰہی کا کہنا ہے کہ رہائی کے بعد میرے والد کی دوبارہ گرفتاری یہ آئین کا مذاق بنانا ہے ۔

      کیونکہ لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ پرویز الٰہی کو کسی بھی قانون کے تحت نہ حراست میں لیا جاۓ گا اور نہ ہی نطر بند نہیں کیا جائیگا اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ پرویز الٰہی کی گرفتاری ایم  پی او قوانین کلے تحت عمل میں لائی گئی ہے اور انہیں نقص امن کے تحت گرفتار کیا گیا ہے پرویز الٰہی نے گرفتاری کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوۓ کہا کہ میں پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑا ہوں جس کی وجہ سے میں نے چار ماہ قید کاٹی ہے لیکن میں کوئی پریس کانفرنس نہیں کروں گا پرویز الٰہی کے امن وامان میں بگار پیدا نہ کرنے کی یقین دہانی کروانے کے باوجود اسلام آباد پولیس انہیں موٹر وے کے راستے لاہور سے اسلام آباد لے گئی ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+