پورے پنجاب میں آج مہنگائی کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئی

     نیوز ٹوڈے : پیٹرول ، ڈیزل ، گیس ، بجلی اور کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں بے پناہ اضافے کی وجہ سے پریشان شہری سڑکوں پر نکل آۓ ہیں چینی کی قیمت میں ایک دن میں 20 روپے  فی کلو کا اضافہ کردیا گیا ہے پنجاب اور دوسرے صوبوں میں شہریوں کا یہ سوال ہے کہ اگر چینی کا بڑا ذخیرہ موجود ہے تو پھر قیمتیں کیوں بڑھائی گئی ہیں کراچی میں بجلی اور دیگر اشیا کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف تاجر تنظیموں نے جمعہ کے روز تمام کارو بار زندگی بند رکھے تھے ۔

        اور آج پھر پنجاب بار کونسل اور دیگر تاجر تنظیموں نے مہنگائی کے خلاف ہڑتال کا اعلان کر دیا وکلاء اور مذہبی جماعتیں بھی اس احتجاج میں شامل ہوں گی پنجاب کے وکلاء آج عدالتوں میں حاضر نہیں ہوں گے لاہور ،  راولپنڈی اور دیگر شہروں میں بھی لوگ مہنگائی کے خلاف سڑکوں پر نکل آۓ ہیں لوگوں نے ہاتھوں میں کوئلے والی استریاں اور بتیاں اٹھا رکھی تھیں پاکستانی عوام نے مہنگائی کے خلاف اعلان جنگ کر دیا ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+