ایران کی صحافی خواتین نگین اور ایلناز محمدی سازش اور منصوبہ بندی کے جرم میں گرفتار

نگین اور ایلناز محمدی

نیوز ٹوڈے: ایران کی دو صحافی خواتین کو سازش اور منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا یہ دونوں صحافی خواتین نگین اور ایلناز محمدی ہیں جن کو عدالت نے جزوی طور پر تین سال کی قید کی سزا سنا دی ایلنا ز محمدی الٰہی محمدی کی بہن ہیں الٰہی محمدی نے ستمبر 2022 میں جیل میں اچانک ہارٹ اٹیک سے جاں بحق ہونے والی ماشا امین کے متعلق سب سے پہلے رپورٹ چھاپی اس کے بعد ایران میں ہو نے والے دنگا فساد اورملک میں بد امنی پھیلانے والےاور ملک میں عورتوں کیلیے حجاب کے قانون کی خلاف ورزی کرنے کے جرم میں میڈیا کے کئی اہلکاروں اور صحافیوں کو ایرانی حکومت نے گرفتار کر لیا تھا-

ان میں الٰہی محمدی بھی شامل تھے اب الٰہی محمدی کی بہن ایلناز محمدی اور نگین کو تین سال قید کی جزوی معطل سزا سنا دی گئی ہے تین سال میں انہیں کچھ عرصہ جیل میں گزارنا ہوگا پھر انہیں پانچ سال تک پیشہ ورانہ تربیت حاصل کرنا ہوگی اس تمام عرصے میں انہیں ملک سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہو گی ایرانی حکومت کے سخت قوانین کے باوجود حجاب باغیوں کو کچلنا ایرانی حکومت کیلیے آسان نہیں-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+