آزاد کشمیرمیں چھون کے مقام پر رات کے وقت ایک کار دریاۓ نیلم میں جا گری

آزاد کشمیر

نیوز ٹوڈے: آزاد کشمیر میں مظفر آباد کے علاقےچھون کے مقام پر کار دریاۓ نیلم میں جا گری کار میں تین مرد اور دو عورتیں سوار تھیں گاڑی دریا میں گرنے سے تین افراد موقعہ پر ہی ہلاک ہو گۓ تفصیلات کے مطابق کار میں سوار عورت کا مطفر آباد ہسپتال میں چند روز قبل آپریشن ہوا تھااور رات کو اس عورت کو ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا تھا گاڑی میں موجود افراد اس عورت کو گھر لے جا رہے تھے جس جگہ یہ حادثہ پیش آیا اس جگہ پر بارش کی وجہ سے پھسلن بھی زیادہ تھی-

گاڑی تقریبا سات سے آٹھ سو فٹ کے فاصلے پر دریا میں جا گری چونکہ رات کا وقت تھا اس لیے اس حادثے کا کسی کو پتہ نہ چلا صبح کے وقت راہگیروں نے دریا میں گاڑی دیکھ کر پولیس کو اطلاع کر دی حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ ریسکیو اہلکاروں نے دو لاشیں دریا کے ایک کنارے سے نکالیں جبکہ دولاشوں کو رسوں سے باندھ کر دوسرے کنارے سے نکالا گیا حادثے میں تین مرد اور ایک عورت تو موقعہ پر ہی ہلاک ہو گۓ جبکہ ایک خاتون جس کا آپریشن ہوا تھا شدید زخمی ہو گئی اسے دوبارہ سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کیا گیا حادثہ رات کی تاریکی میں پیش آنے کی وجہ سے تفصیلات معلوم نہ ہو سکیں-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+