جھل مگسی میں کی نوابوں نے غریب کسان کے خاندان پر ظلم کی انتہا
- 04, ستمبر , 2023
نیوز ٹوڈے: صوبہ بلوچستان کے علاقے جھل مگسی میں وڈیروں نے ظلم کی انتہا کر دی جھل مگسی کے وڈیروں نے ایک غریب کسان کی زمین پر قبضہ کرنے کیلیے اسے قتل کروا دیا اور اس کے بیٹوں کو یرغمال بنا لیا یہاں تک ہی نہیں وڈیرے کے حکم پر پولیس نے اس ایمبولینس کا راستہ بھی روک لیا جس میں کسان کی میت کو پوسٹ مارٹم کیلیے ہسپتال لے جایا جا رہا تھا ایمبولینس کو دو اضلاع میں گھمایا گیا لیکن پولیس نے باہر جانے کا راستہ نہ دیا اور ایمبولینس کو میت سمیت تھانے میں بند کر دیا-
آخر کار تنگ آکر علاقے کے نوجوانوں نے میت کو پولیس سے چھڑوا کر پیدل ہی ہسپتال پہنچایا لیکن وہاں پر بھی ڈاکٹروں نے نوابوں کے حکم سے پوسٹمارٹم کرنے سے انکار کر دیا مقتول کی بیٹی ارباب جویا نے رات کو باپ کی میت لے کر ڈسٹرکٹ اوستا محمد تھانہ کے سامنے احتجاج بھی کیا اور صبح جب میت کو ایمبولینس میں ڈال کر نصیرہ آباد مرااد جمالی لے جانے لگے تو پولیس نے ایمبولینس کا راستہ روک لیا آخر کار میت کو پیدل ہی 80 کلو میٹر کا فاصلہ طے کرکے پوسٹمارٹم کیلیے لے جایا گیا-
تبصرے