بجلی کے بلوں میں بڑے پیمانے پر کمی نگران وزیر اعظم کا اعلان

ٹیکس پر ریلیف

نیوز ٹوڈے:ملک میں بڑھتے بجلی کے بلوں کے احتجاج نے حکومت کو بجلی کے بلوں کے مسئلے پر غور کرنے پر مجبور کر دیا ملک کی فائینینس پاور ٹیم نےاس مسئلے کا حل نکالنے کی کوشش شروع کر دی ہے نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے ایک نجی ٹی وی کو انٹر ویو دیتے ہوۓ کہا ہے کہ مجھے احساس ہے کہ ملک میں ایک ایسا طبقہ بھی موجود ہے جو انتہائی غریب ہے اور وہ اتنے بھاری بجلی بل ادا کرنے کی سکت نہیں رکھتا نگران وزیر اعظم نے انٹرویو کے دوران کہا کہ ماضی میں میرے اپنے ساتھ بھی ایک ایسا واقعہ پیش آ چکا ہے جب بجلی کا بل دیکھ کر میرے بھی ہوش اڑ گۓ تھے-

انہوں نے کہا کہ میں نے جب اپنا عہدہ سنبھالا تو اپنے آفس میں پہلے دن پہلی میٹنگ ہی میں نےپاور ٹیرف ٹیکس کے ساتھ بجلی بلوں سے متعلق کی اپنے ایک سابقہ بیان کی وضاحت کرتے ہوۓ انہوں نے کہا کہ میرے کہنے کا مقصد تھا کہ کچھ لوگ اس احتجاج کو سول نافرمانی سے ملا رہے ہیں اور ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ بجلی پر ٹیکس میں ریلیف کے سلسلے میں آئی ایم ایف سے ہماری بات چیت چل رہی ہے اور جلد ہی عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف مل جاۓ گا-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+