ویتنام کی خاتون ٹیچر نے پاکستان پہنچ کر اسلام قبول کر لیا
- 04, ستمبر , 2023
نیوزٹوڈے: اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر ویتنام سے تعلق رکھنے والی خاتون ٹیچر پاکستان پہنچ گئی اور اسلام قبول کرلیا۔ لو بیچ مین کے نام سے شناخت ہونے والی ویتنامی خاتون نے پنجاب کے ضلع نارووال کی جامع مسجد حنفیہ میں حضرت مولانا زکریا محسن کے ذریعے اسلام قبول کیا-
کلمہ کی تلاوت کے بعد انہیں آمنہ کا نیا نام دیا گیا۔ مولانا قاری عبدالقدوس نے آمنہ کے قبول اسلام کے موقع پر انگریزی میں نعت پڑھی جبکہ جامع مسجد میں مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں۔ مقامی لوگوں نے خاتون کو قبول اسلام پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر آمنہ نے کہا کہ دین اسلام کو پڑھنے کے بعد انہوں نے اس مذہب کو قبول کرنے کا فیصلہ کیا کیونکہ یہ امن، بھائی چارے اور رواداری کا درس دیتا ہے۔
تبصرے