حسن قرأت کے عالمی مقابلے میں 14 سالہ حافظ اعظم نے فائنل راؤنڈ تک جگہ بنالی
- 04, ستمبر , 2023
نیوزٹوڈے: مسجد الحرام میں حسن قرأت کے عالمی مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں کافی طلباء نے شرکت کی ہے سعودی عرب میں یہ مقابلہ چھ ستمبر تک رہے گا اس مقابلے میں ایک سو سترہ ملکوں کے ۱٦٦ امیدوار شامل ہیں-اس عالمی مقابلے میں پاکستانی طالبعلم اعظم طارق نے بھی شرکت کی اور اپنی مسحورکن تلاوت کے ذریعے سب کے دل جیت لیے-
اور فائنل راؤنڈ تک رسائی حاصل کرلی۔ اس مقابلے میں انعام بھی رکھا گیا مقابلہ جیتنے والوں کو سعودی ریال انعام ملے گا مقابلہ حسن قرأت میں پہلا انعام جیتنے والے قاری کو دو لاکھ سعودی ریال انعام ملے گا جبکہ دوسرے نمبر پر آنے والے کو ایک لاکھ 90 ہزار ریال اور تیسری پوزیشن والے کو ایک لاکھ 80 ہزار ریال انعام ملے گا۔
تبصرے