وزیرستان میں بھائی اور بھابھی کے قاتل عبداللٰہ کا گھر جلنے سے پولیس نے بچا لیا

قتل کی واردات

نیوز ٹوڈے : خیبر پختونخواہ کے علاقےشمالی وزیرستان میں ملزم عبداللٰہ جس نے رقم کے تنازع پر چند روز قبل بھائی اور بھابھی کوقتل کر دیا تھا ملزم عبداللٰہ کےخلاف ایف آئی آر تھانہ وزیرستان میں درج کر لی گئی تھی پولیس ذرائع کے مطابق ملزم عبداللٰہ کو بھائی اور بھابھی کے قتل کے جرم میں گرفتار کر لیا گیا تھا لیکن اس کے باوجود علاقے کے وڈیروں نے جرگہ بلا لیا اور قانون کو ہاتھ میں لیتے ہوۓ جرگے نے فیصلہ کیا ہے کہ ملزم عبداللٰہ کے گھر کو نذر آتش کر دیا جاۓ -

کئی لوگ ڈنڈے اٹھا کر عبداللٰہ کا گھر جلانے کیلیے اس کے گھر پہنچ گۓ اس سے پہلے کہ جرگے کے فیصلے پر عمل درآمد ہوتا پولیس کو اطلاع مل گئی اور پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور اس واردات کو ناکام بنا دیا جرگے کے وڈیروں اور معزز افراد نے پولیس کے ساتھ مذاکرات کرکے عبداللٰہ کے گھر کی چھت پر دو ٹائر جلاۓ اور گھر والوں کوڈرایا دھمکایا -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+