کراچی اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کے دفتر کی چھت گر گئی ایس ایس پی اور ڈی ایس پی ملبے تلے آ گۓ

اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل

نیوز ٹوڈے : کراچی میں اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کے دفتر کی چھت گرنے سے ایس ایس پی عبدالرحیم شیرازی اور ڈی ایس پی ایڈمن کمبوخان شدید زخمی ہو گۓ چھت کے ملبے سے دفتر میں رکھے گۓ ضروری سامان کو بھی نقصان پہنچا دفتر کی چھت گرنے سے ایک زوردار دھماکہ ہوا دفتر میں اس وقت اے وی ایل سی کے ایس ایس پی اور ڈی ایس پی ہی موجود تھے اس حادثے میں ایس ایس پی شیرازی کو سر پر اور جسم کے مختلف حصوں پر شدید چوٹیں آئی ہیں -

دونوں کو زخمی حالت میں نجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کے مختلف ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں میڈیکل رپورٹ کے مطابق دونوں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے تحقیقات کے مطابق یہ حادثہ محض قدرتی حادثہ تھا ایس ایس پی کے دفتر کی چھت کو چھ ماہ پہلے مرمت کروایا گیا تھا جس وقت یہ حادثہ پیش آیا ایس ایس پی شیرازی دفتر میں بیٹھے اپنے دفتری امور سرانجام دے رہے تھے اور ڈی ایس پی کمبو خان بھی ان کے ساتھ موجود تھے-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+