چار ستمبر سے فرانس کے سکولوں میں عبایا پہننے پر پابندی لگا دی فرانس کے وزیر تعلیم نے

عبایا پہننے پر مکمل پابندی

نیوز ٹوڈے : فرانس کے وزیر تعلیم نے فرانس کے سکولوں میں عبایا پہننے پر مکمل طور پر پابندی عائد کر دی وزیر تعلیم نے اعلان کیا ہے کہ 4 ستمبر سے ملک بھر کے تمام سکولوں میں عبایا پہننے پر پابندی عائد کر دی جاۓ گی اس سے پہلے بھی 2004 میں فرانس نے سرکاری عمارتوں ، سکولوں اور کالجوں میں حجاب اوڑھنے  پر پابندی عائد کی تھی فرانس حکومت کو اس فیصلے پر اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے شدید تنقید کا سامنا ہے اور فرانس حکومت کے اس قانون کے خلاف فرانس میں حکومت مخالف مظاہرے بھی شروع ہونے لگے ہیں اقوم متحدہ کی انسانی حقوق کی کمیٹی نے بھی فرانس کے اس اقدام کی مخالفت کی ہے عبایا پر پابندی کے قانون کے خلاف مظاہرین کے سوالوں اور تنقید کا جواب دیتے ہوۓ

فرانس کے صدر ایمانیول میکرون نے سب سے پہلی وجہ یہ بتائی ہے کہ چونکہ فرانس ایک آزاد اور سیکولر ملک ہے سیکولرزم اور خود مختار ملک میں کسی بھی تعلیمی ادارے میں یا کہیں بھی انفرادیت کی گنجائش نہیں فرانسیسی وزیر تعلیم کے مطابق تعلیمی ادروں میں محض لباس کی بنیاد پر اور انہیں دیکھ کر مذہب کی شناخت نہیں ہونی چاہیے اس لیے مہینوں کی بحث کے بعد میں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ اب سکولوں میں عبایا پہننے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے دوسری طرف اپوزیشن جماعتوں کا مؤقف ہے کہ اگر فرانس آزاد ملک ہے تو یہاں لوگوں کو پہننے اوڑھنے کی بھی آزادی ہونی چاہیے مذہبی اقدار اور اصولوں کی پاسداری میں ایک آزاد ملک کی حکومت کو آڑے نہیں آنا چاہیے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+