روس کو ہرانے کے چکر میں امریکہ کے ہوۓ خالی ہاتھ امریکی میڈیا

ہتھیار خانے خالی

نیوز ٹوڈے : روس یوکرین جنگ میں ادھر روس حملہ تو یوکرین پر کرتا ہے لیکن جھٹکا وائٹ ہاؤس میں بیٹھے بائیڈن کو جا لگتا ہے ولادیمیر پیوٹن کو یہ بات معلوم ہے اور اسی لیے بائیڈن نے یوکرین کو اتنے ہتھیار دے دیے ہیں کہ اس کے اپنے ہتھیار خانے اب خالی ہو چکے ہیں امریکی میڈیا نے یہ دعوٰی کیا ہے کہ اگر امریکہ کی کسی ملک سے اب جنگ چھڑ جاۓ تو امریکہ کے پاس جنگ لڑنے کیلیے ہتھیار موجود نہیں ہیں یوکرین کی مدد کرتے کرتے امریکہ خود کنگال ہو چکا ہے لیکن پھر بھی کامیابی حاصل ہوتی دکھائ نہیں دے رہی امریکہ یوکرین کو بچانے اور روس کو ہرانے کے چکر میں خود بری طرح پھنس چکا ہے-

امریکہ نے اب تک یوکرین کو 11 لاکھ توپ کے گولے سپلائی کیے ہیں امریکہ میں ہر سال ایسے 85000 گولے تیار ہوتے ہیں اگر حساب لگایا جاے تو امریکہ کو ان گولوں سے اپنا گودام بھرنے میں دس سال کا وقت لگ جاۓ گا یہی حساب امریکہ کے دوسرے ہتھیاروں کی تیاری کا بھی ہے وہ بھی اس صورت میں کہ امریکہ دن رات ہتھیار تیار کرے امریکہ کے سامنے اس وقت روس ، چین ، ایران اور شمالی کوریا جیسے چار دشمن ملک ہیں ان میں سے اگر ایک بھی میدان میں اترا تو امریکہ کے پاس ہار کے سوا کوئی چارہ نہیں -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+