اسلام آباد ہائیکورٹ: پرویز الٰہی کی فوری رہائی کا حکم جاری
- 05, ستمبر , 2023
نیوزٹوڈے: گزشتہ روز پرویز الٰہی کی طبیعت خراب ہونے کے باعث ان کو پمز ہاسپٹل منتقل کیا گیا تھا-پرویز الٰہی کو یکم جون کو گرفتار کیا گیا تھا پچھلے ہفتے لاہور ہائیکورٹ نے اہیں رہا کر دیا لیکن باہر نکلتے ہی پولیس نے انہیں دوبارہ اپنی گرفت میں لے لیا اور جیل میں بند کر دیا -تین مہینے سے زیادہ پرویزالٰہی پولیس کی حراست میں رہے-اور آج پرویز الٰہی کی تھری ایم پی او کے تحت نظربندی کو معطل کردیا گیا اور فوری طور پر رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا اور انہیں آئندہ سماعت تک کسی قسم کا کوئی بیان دینے سے منع کیا-
تبصرے