بلوچستان کی پہلی خاتون فریال فرید ایس ایس پی کے عہدے پر فا ئز

فریال فرید

نیوزٹوڈے: فریال فرید بلوچستان کی پہلی خاتون ہیں جو ایس ایس پی بن گئ اس کے خا ندان کے لیے یہ بات قابل فخر ہے- فریال فرید نے اپنے عہدے کا چارج لیا اور آفس پہنچ گئ جہاں اس کا شاندار استقبال کیا گیا -پولیس دستے نے پھول اور سلامی پیش کر کے خوش آمدید کہا-جعفرآباد کا چارج سنبھالتے ہی کام شروع کر دیا-

  ایس ایس پی نے آفس پہنچتے ہی پولیس افسروں اور اہلکاروں کی میٹنگ طلب کی-جعفرآباد سندھ اور بلوچستان کا سرحدی علاقہ ہے جہاں قومی شاہراہ کے مسائل سمیت امن وامان کو برقرار رکھنا ہمیشہ سے ایک چیلنج رہا ہے۔ ہری پور سے تعلق رکھنے والی فریال فرید کے شوہر ڈاکٹر سمیع ملک بھی بلوچستان میں ہی ضلع نصیر آباد میں بطور ایس ایس پی کام کر رہے ہیں۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+