جب تک ڈالر اور پٹرول کی اڑان جاری ہے تب تک بجلی کی قیمتوں میں کمی نہیں ہو سکتی: وزیر توانائی

وزیرتوانائی محمد علی

نیوزٹوڈے: نگران وزیرتوانائی محمد علی نے کہا ہے کہ جب تک پیٹرول اور ڈالر کی قیمتوں میں کمی نہیں ہوگی تب تک بجلی کی قیمتوں میں کمی کا کوئی امکان نہیں ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ ساٹھ فیصد بلوں کی ریکوری نہیں ہوتی ہم ابھی اس پر کام کر رہے ہیں-نگران وزیر توانائی کا کہنا تھاکہ آج کے پاور سیکٹر کے اجلاس کا مقصد بجلی کی قیمتوں میں کمی نہیں تھا،بلکہ صرف نگران وزیراعظم کو پاورسیکٹر کے حوالے سے بریفنگ دینا تھی۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+