سندھ پولیس اور کشمور انڈس ہائی وے پر دھرنا دیے مظاہرین کے درمیان مذاکرات کامیاب

مزاکرات میں کامیاب

نیوز ٹوڈے : صوبہ سندھ کے علاقے کشمور میں 14 افراد کے اغوا کی وارداتوں کے بعد ہندو پنچائیت اور سول سوسائٹی اور سیاسی اور مزہبی جماعتوں نے ان مغویوں کی بازیابی کیلیے مظاہرے شروع کر دیے اور انڈس ہائی وے پر سینکڑوں افراد جمع ہو گۓ صوبہ سندھ ، پنجاب اور بلوچستان سے آنے جانے والی تمام ٹریفک روک دی گئی انڈس ہائی وے کو بلاک کر دیا گیا مظاہرین کا کہنا تھا کہ دھرنا اس وقت تک جاری رہے گا جب تک تمام مغویوں کو بازیاب نہ کرا لیا جاۓ سندھ میں پچھلے چند ماہ سے ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغوا کی وارداتیں بہت زیادہ ہو چکی ہیں-

اغوا براۓ تاوان کی وارداتیں روز بروز بڑھتی جا رہی ہیں جس سے تنگ آ کر لوگ سڑکوں پر نکل آۓ دھرنے کے تیسرے روز تین مغوی مبینہ مقابلے کے دوران بازیاب کرا لیے گۓ مقابلے کے دوران ڈاکو مغویوں کو چھوڑ کر بھاگ گۓ تھے بازیاب افراد میں مکھی جگدیش کمار اس کا پوتا جۓ دیپ اور ڈاکٹر منیر نائچ شامل ہیں ترجمان وزیر داخلہ کے مطابق آج چوتھے روز پولیس مظاہرین کے ساتھ مذاکرات میں کامیاب ہو گئی ہے سندھ پولیس نے مظاہرین کو جلد تمام مغویوں کو بازیاب کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے دھرنے کے چوتھے روز مظاہرین نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا اور بند کا روبار بھی کھولنے کا اعلان کر دیا-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+