پی ٹی آئی صدر چوہدری پرویز الٰہی کی رہائی کے بعد گرفتاری کی پانچویں قسط جاری ہو گئی

پرویز الٰہی

نیوز ٹوڈے: اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر پی ٹی آئی کے صدر پرویز الٰہی کو رہائی ملتے ہی گاڑی کے اندر سے ہی پانچویں مرتبہ پھر گرفتار کر لیا گیا اس مرتبہ چوہدری پرویز الٰہی کو آئی ایچ سی کے حکم پر اٹک جیل سے رہا کیا گیا جیسے ہی پرویز الٰہی گاڑی میں سوار ہوۓ تو اسلام آباد پولیس انسداد دہشتگردی نے انہیں پھر گرفتار کر لیا پرویز الٰہی کو جوڈیشنل کمپلیکس حملہ کیس میں نا معلوم افراد کے زمرے میں گرفتار کیا گیا ہے جب پرویز الٰہی کے وکلاء ان کی رہائی کے آرڈر لے کر انہیں گھر لے جا رہے تھے-

تو سیکیورٹی ادروں نے انہیں مرکزی گیٹ پر ہی روک لیا کافی بحث و مباحثے کے بعد وکلاء کو اندر آنے کی اجازت ملی اسلام آباد پولیس کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی کو آج اے ٹی سی یعنی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا جاے گا اسلام آباد ہائی کورٹ نے پرویز الٰہی کو آئندہ کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے اور نہ ہی نطر بند کرنے کا حکم سنا دیا تھا اسلام آباد ہائی کورٹ نے انہیں رہائی کے بعد واپس گھر چھوڑنے کا حکم بھی سنایا تھا لیکن قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوۓ اسلام آباد پولیس نے انہیں پھر گرفتار کر لیا-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+