پشاور میں طبی امداد کیلئے موٹرسائیکل ایمبولینس سروس شروع کر دی گئی
- 06, ستمبر , 2023
نیوزٹوڈے: پشاور میں ریسکیو 1122 نے موٹر سائیکل ایمبولینس کا آغاز کر دیا ہے۔ریسکیو سروس کے ڈی جی خطیر احمد نے کہا ہے کہ ایمبولینس موٹر سائیکل، ٹریفک حادثہ ، سڑک کی بندش کے دوران خدمات انجام دے گی۔ ریسکیو کا کہنا تھا کہ ایمر جنسی کال پر موٹر سائیکل سروس پہلے ریسپونڈنڈ کے طور پر کام کرے گی ۔
اس میں بی پی سیٹ ، گلو کو میٹر، پلز اکسیمیٹر اور نیبولائزر ہر وقت موجود ہو گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ ، ریسکیو، 1122 ایمر جنسی میڈیکل ٹیکنیشن بھی موجود ہو گا ، جو مریض کو طبی سہولت فراہم کرے گا۔ ریسکیو کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سروس کے منصوبے کو کامیابی کے ساتھ شروع کر دیا گیا ہے اور انہوں نے کہا کہ موٹر سائیکل سورس سے اب عوام الناس کے لیے گھر کی دہلیز پر خدمات فراہم کرے گی
تبصرے