عمران ریاض کی بازیابی کیلئے آئی جی پنجاب کو 13 دن کی مہلت
- 06, ستمبر , 2023
نیوزٹوڈے: لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کے آئی جی کو صحافی عمران ریاض کو بازیاب کرانے کیلئے تیرہ دن کی مہلت دی ہے۔ چیف جسٹس ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی نے عمران ریاض خان کے والد کی درخواست پر سماعت کی ہے۔
آئی جی پنجاب نے کہا ہے کہ آئندہ دس یا پندرہ دنوں کے اندر اندر خوشخبری دے گے۔ ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب کو آج شام تک عمران ریاض خان کے والد اور ان کی لیگل ٹیم سے ملاقات کی ہدایت دی ہے۔
تبصرے