بجلی چوری ختم نہیں ہوئی تو سستی بجلی نہیں ملے گی، نگراں وزیر توانائی

بلوں کا بوجھ

نیوزٹوڈے: وزیر توانائی محمد علی نے بیان دیا ہے کہ بجلی چوری نہ ختم ہونے تک اور بجلی کے بلوں کی ادائیگی نہ ہونے تک سستی بجلی نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ جو بجلی کہ بل ادا نہیں کرے گا ان سے ریکوری کرے گے۔ بجلی چوری کی روک تھام کے لیے کریک ڈاؤن کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک بجلی چوری ختم نہیں ہو گی ہم سستی بجلی نہیں دے گے ۔

بجلی چوری کرنے سے باقی صارفین پر بلوں کا بوجھ پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد، لاہور، فیصل آباد اور ملتان میں سو ارب کا نقصان ہوتا ہے۔ بجلی چوری کی روک تھام کے لیے، ٹاسک فورس بنائی جا رہی ہے۔589 ارب بجل چوری کے بل ادا نہیں کیے جا رہے ہیں۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+