چترال کے علاقے کالاش میں دہشتگردوں سے مقابلے میں 4 فوجی جوان شہید

پاکستانی فوجی

نیوز ٹوڈے : پاک افغان سرحد پر واقع چترال کے علاقے کالاش میں دہشتگردوں نے دو فوجی چوکیوں پر حملہ کر دیا جس پر پاکستانی فوجیوں نے جوابی کاروائی کرتے ہوۓ دشمن کو دھول چٹا دی آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں طرف سے شدید فائرنگ ہوئی فائرنگ کے نتیجے میں چترال کی سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 12 دہشتگرد ہلاک ہو گۓ جبکہ کئی زخمی ہوۓ ہیں اس مقابلے میں چار فوجی جوان بھی شہید ہوگۓ دہشتگردوں کے پاس جدید اسلحہ موجود تھا -

پاک افغان سرحدی علاقوں میں دہشتگردوں کی نقل وحرکت کا دعوٰی بھی کیا جا رہا ہے جس کے باعث پاکستانی چیک پوسٹس اور فوجی چوکیوں پر پہلے ہی ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا تھا آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع افغان عبوری حکومت کو بھی کر دی گئی ہے امید ہے افغان عبوری حکومت اپنی زمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گی اور دہشتگردی کے خاتمے کیلیے پاک فوج کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی   -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+