نگران حکومت نے توڑا عوام کا بجلی بلوں میں ریلیف کا خواب

نگران حکومت

نیوز ٹوڈے : نگران حکومت نے غریب عوام کا دل توڑ دیا کروڑوں لوگ حکومت کے فیصلے کے منتظر تھے بجلی کے بلوں میں ریلیف کے معاملے پر لوگوں کی نظریں حکومت پر ٹکی ہوئی تھیں بجلی بلوں کے خلاف مشتعل عوام کو پہلے تو حکومت نے یہ لولی پاپ دے کر خاموش کروا دیا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات جاری ہیں بہت جلد آئی ایم ایف کی جانب سے بجلی بلوں میں ریلیف مل جاۓ گا لیکن جب حکومت نے دیکھا کہ بجلی بلوں پر ناراض عوام اپنے کام دھندوں پر لگ چکی ہے تو آج نگران حکومت نے دو ٹوک بتا دیا ہے کہ اس وقت تک بجلی سستی نہیں ہو سکتی جب تک بجلی کی چوری کو نہ روکا جائے -

نگران حکومت نے بجلی بلوں میں اضافے کا ذمہ دار عوام کو ٹھہرا دیا وزیر توانائی نے بعض گھریلو صارفین کو بجلی چور اور بعض صارفین کو بجلی کا بل ادا نہ کرنے پر ذمہ دار ٹھہرا دیا ہے اور کہا ہے کہ بجلی بلوں میں ریلیف پر کوئی فوری قدم نہیں اٹھایا جا سکتا اس پر کافی وقت درکار ہے اس سے پہلے بجلی چوروں کے خلاف قانون بناۓ جائیں گے سزائیں تجویز کی جائیں گی اور آئی پی پیز کو کی جانے والی ادائیگی فوری طور پر روکی نہیں جا سکتی اور نہ ہی یہ رقم کسی اور مد سے پوری کی جا سکتی ہے اس لیے ابھی بجلی بلوں میں عوام کو ریلیف دینا ممکن نہیں -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+