ملک بھر میں دکانیں مغرب کے وقت بند کرنے کا فیصلہ
- 07, ستمبر , 2023
نیوزٹوڈے: بجلی کی بچت کرنے کیلئے ، دکانیں اور پاکستان میں کاروبار مغرب کے وقت بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ایک رپورٹ کے مطابق، ملک میں بجلی کی بچت کے لیے، نگراں حکومت نے جلد ہی دکانیں اور ہر قسم کے کاروبار کو مغرب کے وقت بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اس کا اطلاق، یکم اکتوبر سے پندرہ فروری تک کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق، اس فیصلے پر چاروں صوبوں کی انتظامیہ کا رائے عمل شامل ہے۔مزید یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کاروبار جلد بند کرنے سے 1500 میگاواٹ بجلی کی بچت ہوگی۔ مارکٹیں جلد بند کرنے کے لیے تمام تاجروں سے بھی مشاورت کی گئی ہے۔
تبصرے