کراچی بجلی چور گروپ کی فائرنگ سے جماعت اسلامی کے کونسلر حبیب اللٰہ جاں بحق

بجلی چور گروپ

نیوز ٹوڈے : کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں بجلی چور گروپ اور شہریوں کے درمیان جھگڑے کے نتیجے میں جماعت اسلامی کا کونسلر حبیب اللٰہ جاں بحق ہو گیا اور دو شہری زخمی ہو گۓ کراچی پولیس کے مطابق بجلی چور گروپ بجلی کی تاروں پر کنڈہ لگانے پر پیسے وصول کرتا تھا عام شہریوں کے روکنے پر اس گروپ نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہو گۓ جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم نے عباسی شہید ہسپتال میں زخمیوں سے ملاقات کی -

حافظ نعیم نے کہا ہے کہ یہ بجلی چور اور کنڈا مافیا پیپلز پارٹی کی سرپرستی میں ایسے شرمناک کام کر رہے ہیں جو حکومت اور ملک کی بدنامی کا باعث ہیں ایسے ملزمان کے خلاف فوری ایکشن لینے کی ضرورت ہے انہیں سخت سزائیں دی جائیں حافظ نعیم نے وزیر داخلہ ، آئی جی اور وزیر اعلٰی سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ اگر بروقت کاروائی نہ کی گئی تو جماعت اسلامی احتجاج شروع کر دے گی -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+